بین الاقوامی خبریں

 سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار کے قاتل کا قصاصاً سر قلم کردیا گیا

سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا

ریاض، 25اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قاتل کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مشرقی گورنری میں سارجنٹ سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مجرم کی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔اس کیس میں ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت گولی چلائی جب انہوں نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے ایک کم عمرلڑکی کو اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف قانونی کارروائی کی۔ عدالت نے اسے فساد فی الارض کا مرتکب قرار دے کراسے سزائے موت سنائی تھی جس پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button