بین ریاستی خبریں

بنگال میں جعلی ویکسی نیشن معاملے میں مرکز نے ممتا حکومت سے دو دن میں جواب طلب کیا

نئی دہلی ،30؍ جون :(اردودنیا/ایجنسیاں) #مغربی #بنگال میں #جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں #مرکز نے دو دن میں #ریاستی #حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کے خلاف سخت #کاروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔کورونا ویکسین میں ہونے والی دھوکہ دہی کے بارے میں مرکزی #صحت سکریٹری نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو خط لکھا ہے۔ دراصل سویندو ادھیکاری نے مغربی #بنگال میں #جعلی ویکسی نیشن کے بارے میں مرکزی وزارت صحت سے شکایت کی تھی۔

یہ شکایت کولکاتہ کے قصبہ علاقے سے متعلق تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فرضی طریقے سے ویکسی نیشن کے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ جن کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے انہیں کووڈ پلیٹ فارم کے ذریعہ کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دی جارہی ہے۔مرکزی صحت سکریٹری نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ اس پر فوری طور پر جواب دیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو سخت کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button