تلنگانہ کی خبریںسرورق

آم کے باغ میں دو نابالغ لڑکوں کو رسی سے باندھ کر گوبر کھلادیا گیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)محبوب آبادمیں ایک ایساشرمناک واقعہ   منظر عام پر آیا ہے جہاں دو نابالغ اور معصوم لڑکوں کو آم کے باغ میں محض انہیں اس لیے رسی سے باندھ کر زبردستی گوبر کھلایا گیا اور انکے چہرے کو گوبر سے لیپ کر زدوکوب کیا گیاکہ یہ دونوں لڑکے اس آم کے باغ میں آم چرانے کی غرض سے آئے تھے ۔

بات یہاں تک نہیں رکی بلکہ انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ ان ظالموں نے اس سارے انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعہ کا ویڈیو بھی بناکر سوشیل میڈیا پر ڈال دیا جو کہ اب بالخصوص وہاٹس اپ پر وائرل ہوگیا ہے ۔

محبوب آباد کے کنٹیا پالیم روڈ جو کہ تھور روپولیس اسٹیشن کے حدو د میں کل شام پیش آنیوالے اس واقعہ کے متعلق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نندیالا کوٹی ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ازخود (سوموٹوکے تحت) اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ان دونوں نابالغ لڑکوں کو رسی سے باندھ کر ،انہیں گوبر کھلانے ، انکے چہروں پر گوبر لیپنے اور انکے ساتھ مارپیٹ کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت بنوتو یاکو ساکن بوتھالا تانڈہ اور بنوتھو راملو ساکن ہاچو تانڈہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

جنہوں نے اس آم کے باغ کی چوکیداری پر معمور تھے۔ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی کے بموجب ان دونوں افراد کے خلا ف آئی پی سی کی دفعات 342 ،324،504اور سیکشن 75 کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے جس میں غیر انسانی طریقہ سے مارپیٹ ، خطرناک ہتھیاروں کا استعمال، جان بوجھ کر کسی کی بے عزتی کرنا ،اشتعال پیدا کرنا ، اور نابالغ بچوں پر ظلم کرنا جیسی دفعات شامل ہیں۔

ساتھ ہی ایس پی نے واضح کیا کہ یہ دونوں نابالغ لڑکے اس آم کے باغ میں انکے گمشدہ کتے کو تلاش کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں لڑکوں کا تعلق بیدا بڈاگا طبقہ سے ہے جو کہ تھورور کے سائی نگر کے ساکن ہیں ۔ضرورت شدید ہے کہ سماج میں موجود ایسے ظالموں کو سخت سزا کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو ۔سب انسپکٹر پولیس تھورور ایم ۔ کرونا کر نے بتایا کہ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جائے مقام کا پتہ چلانےاور ان بچوں کی شناخت کرنے کیلئے پولیس ٹیموں کو متحرک کردیا گیا تھا بعدشناخت ان دونوں بچوں کو علاج کی غرض سے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

شرمناک واقعہ,    معصوم لڑکوں کو ,آم کے باغ ,گوبر,آم کے باغ In the mango orchard, two minor boys were tied with ropes and fed dungشرمناک واقعہ,    معصوم لڑکوں کو ,آم کے باغ ,گوبر,آم کے باغ In the mango orchard, two minor boys were tied with ropes and fed dungشرمناک واقعہ,    معصوم لڑکوں کو ,آم کے باغ ,گوبر,آم کے باغ In the mango orchard, two minor boys were tied with ropes and fed dung

متعلقہ خبریں

Back to top button