بین ریاستی خبریں

یوپی الیکشن میں جناح،پاکستان کامدعاجاری  یوگی آدتیہ ناتھ کا اکھلیش یادوپرطنز،’طمنچہ وادی‘ بتایا

نئی دہلی25جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہنگائی ،بے روزگاری ،کسان کی دوگنی آمدنی پرخاموش بی جے پی پاکستان،جناح،مسلمان ،حج ہائوس جیسے مسائل پرالیکشن لڑرہی ہے۔الیکشن کمیشن بھی مذہب اور ذات کے نام پرکھلے عام ووٹ مانگنے پرخاموش تماشائی بناہواہے۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پر نیا حملہ کیا ہے اور انہیں ’طمنچہ وادی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اکھلیش یادو کے سوشلسٹ ہونے اور ان کی تعلیم کی شروعات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہیں طمنچہ وادی کہہ کر یوگی نے اکھلیش یادوکوفسادی اور تشدد پسند کہنے کی کوشش کی ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ جو لوگ پاکستان کو دشمن نہیں سمجھتے، جناح کو دوست سمجھتے ہیں، ان کی تعلیم، شروعات اور وژن کے بارے میں کیا کہا جائے؟
وہ خود کو سوشلسٹ کہتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں طمنچہ ازم چلا آرہاہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ساری اپوزیشن کی حالت ہے! اقتدار میں ہو تو کچھ نہ کرو، اب الیکشن کے وقت وعدے کررہے ہیں۔اس کے ساتھ یوگی نے ایک بار پھر اکھلیش جناح کا دوست کہہ کر سماجی پولرائزیشن کی کوشش کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button