بین الاقوامی خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں رات کو فائرنگ سے روکنے پر پانچ افراد قتل

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پذیر پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

نیویارک ، یکم مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پذیر پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جن میں آٹھ سال کا ایک بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹس کے مطابق مقتول افراد رات کو سونے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے پڑوسی کو اپنے صحن میں فائرنگ کرنے سے روکا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مشتبہ شخص جس کی شناخت 38 سالہ فرانسسکو اوروپیزا کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد سے فرار ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ شخص اب بھی مسلح ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہوسٹن کے شمال میں کلیولینڈ کے قصبے کے قریب ایک سڑک پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button