عالم عرب اور ملت ِمحمدیہ کہاں ہے؟ خاندان سے محروم فلسطینی بچے کی دہائی
ویڈیو میں فلسطینی بچہ روتے ہوئے سوال کررہا ہے کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟
غزہ، 16اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں پورے خاندان سے محرو ہونے والے فلسطینی بچے کی دہائی دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں فلسطینی بچہ روتے ہوئے سوال کررہا ہے کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟حماس نے اسرائیل پر حملے کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی11 سالہ فلسطینی بچے کا پورا خاندان جبالیہ پر حملے میں شہید ہو چکا ہے۔
اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری شروع کردی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے 10 ہزار اسرائیلی فوجیوں کے غزہ پر زمینی حملے اور قبضے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، محدود مدت کے لیے غزہ کو کنٹرول کیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر حملہ کیا ، اس حملے میں کئی ڈاکٹروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 2300 سے زیادہ ہوگئی۔اسرائیلی حملوں میں شہدائے فلسطین کی جسد خاکی رکھنے کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم ہوگئی ہیں، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا۔



