سرورققومی خبریں

یوپی: ٹیچر نے مسلم طالب علم کو مارنے کیلئے ہندو طلبہ کو اکسایا

ایک ٹیچر نے کلاس میں مسلم طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے کے لئے ہندو طلبہ کو اکسایا

لکھنؤ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اترپردیش میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹیچر نے کلاس میں مسلم طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے کے لئے ہندو طلبہ کو اکسایا۔ یہ واقعہ جمعہ کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس فوری حرکت میں آگئی اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے کھوبا پور گاؤں کے منصور پور پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک اسکول میں پیش آئے واقعہ میں ایک اسکول ٹیچر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’جتنے بھی محمدن بچے ہیں مارو۔ کلاس کے دوسرے بچوں کی جانب سے مسلم طالب علم کو طمانچہ مارنے پر اس کے چیخنے آوازیں سنائی دیں۔ ٹیچر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’’اے کیا تم مار رہے ہو اسکو … زور سے مارو نا… چلو اور کس کا نمبر ہے‘‘ ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر نگر کے کھوباپور گاؤں کے نیہا پبلک اسکول میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف گوشوں سے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اے ایل ٹی نیوز کے صحافی کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد اس اسکول میں اپنے بچے کی تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ صحافی کے مطابق ٹیچر نے پولیس کے سامنے معذرت خواہی کرلی جبکہ لڑکے کے والد نے ٹیچر کے خلاف پولیس میں تحریری درخواست نہیں دی۔ لڑکے کے والد نے کہا کہ پولیس اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کے لئے انہوں نے شکایت درج نہیں کروائی۔ مظفر نگر پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button