قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ گھریلو سلینڈر بھی ہوا مہنگا

نئی دہلی،06 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں بدھ کو 15 روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت اب 899.50 روپئے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان گھریلو گیس سلنڈروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اس سال ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تقریبا 205 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ تیل اور گیس ایجنسیوں کی ایل پی جی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں15 روپئے اضافے کے ساتھ 899.50 روپئے ہوگئی ہے ۔جبکہ پانچ کلو کا سلنڈر بڑھ کر502 ہو گیاہے۔ رواں سال ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اب تک تقریبا 205 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

دو ماہ میں 14.2 کلو سلنڈر کی قیمت میں یہ مسلسل چوتھا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سبسڈی والے سلنڈر اور بغیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت اب 899.50 روپئے ہوگی۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کو سلنڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔حکومت ہر سال تمام گیس کنکشن یافتہ کو مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت پر 12 سلنڈر سبسڈی پر فراہم کرتی ہے۔ اس کے اوپر کے تمام سلنڈروں کی قیمت بغیر سبسڈی کے مارکیٹ کی قیمت کے مطابق ادا کرنا پڑتی ہے۔

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری 

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ 6 اکتوبر 2021 کو ایک بار پھراضافہ ہوا ہے آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ آج اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے تجاوز کرگئی ہے۔ 24 ستمبر سے ایک بار پھر ایندھن کی قیمت میں اضافہ شروع ہو گیا۔
آج کے اضافے کے بعد ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2.80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 1.80 روپئے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ابھی تک اس میں راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔
مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
دہلی: پٹرول – ? 102.94 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 91.42 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 108.96 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 99.17 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول – 103.65 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 94.53 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول – 100.49 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 95.93 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول – 106.52 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.03 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول – 111.45 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 100.42 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول – 100.01 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل – 91.85 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول – 105.89 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 97.85 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پٹرول – 99.09 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 91.15 روپئے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button