اسپورٹسسرورق

روہت شرما نے کی کرس گیل کی برابری

روہت شرما نے کی کرس گیل کی برابری

ind-vs-eng-chennai-test-rohit-sharma-hits-century
bcci

چنئی: (اردودنیا.اِن )انگلینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں روہت شرما نے شاندار سنچری اننگزکھیلی ہے۔ انہوں نے شبمن گل ، چیتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کے لئے کارآمد اننگز کھیلی۔ روہت نے انگلینڈ کے خلاف سنچری لگانے کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی برابری کرلی۔

روہت نے چنئی ٹیسٹ کے پہلے دن دوسرے سیشن کے کھیل میں اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں ون ڈے جیسی اننگز کھیلتے ہوئے 130 گیندوں پر سنچری بنائی۔ 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے روہت نے اس اننگز میں اپنی7 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ اس سنچری اننگز کی بدولت روہت ویسٹ انڈیز کے کرس کی برابری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button