بین ریاستی خبریں

یو پی: ’شیو ‘کیخلاف نازیبا تبصرہ، ایس پی لیڈر کیخلاف مقدمہ درج

مرادآباد، 9 جون  :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) لال بہاری یادو کیخلاف اتر پردیش کے کانٹھ پولیس اسٹیشن میں ہندؤں کے’ بھگوان‘ شیو پر مبینہ طور پر نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی لیڈر کے تبصرے پر بجرنگ دل کے کارکنوں کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لال بہاری یادو کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153بی اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک مبینہ ویڈیو میں ایم ایل سی یادو نے شیولنگ اور بھگوان شیو کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا ہے۔بجرنگ دل لیڈروں نے شکایت درج کرائی کہ لال بہاری یادو نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ نیا تنازعہ جاری گیان واپی تنازعہ کے درمیان سامنے آیا ہے، جہاں ہندو فریق نے دعویٰ کیا تھا کہ سروے کے دوران مسجد کے احاطے میں ایک مبینہ طو رپر ’شیولنگ ‘پایا گیا تھا۔

اسی طرح کے ایک واقعہ میں بی جے پی لیڈر نپور شرما کو ایک ٹی وی شو کے دوران شانِ رسالت میں گستاخانہ تبصرہ کرنے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ لال بہاری نے پالیسیوں پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ لال بہاری سماج وادی پارٹی سے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں اور اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ یوپی کے مرزا پور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بی جے پی کی پالیسیوں کو سخت نشانہ بنایاتھا۔ اس دوران جب گیان واپی مسجد معاملہ پر ان کا ردعمل لیا گیا تو انہوں نے مبینہ شیولنگ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button