بین ریاستی خبریں

رانا جوڑے کا الزام،جیل میں کیاگیا غلط سلوک -پولیس نے دی ضمانت رد کرنے کی درخواست ،مودی- شاہ سے کریں گے شکایت

ممبئی، 9 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی میں شیو سینا ہیڈکوارٹر ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھے جانے پر تنازعہ میں گھرے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا آج دہلی جا رہے ہیں۔ وہ وہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور مہاراشٹر کے افسران کی طرف سے جیل میں ان کے ساتھ برے سلوک کی شکایت کریں گے۔ رانا جوڑے نے کہا کہ انہوں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رانا جوڑے نے کہا کہ بی جے پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ہمیں اصول کا سبق نہ سکھائیں۔ رانا جوڑے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔رانا جوڑے کو خصوصی عدالت نے 4 مئی کو ضمانت دی تھی۔

ضمانت کی شرائط کے بارے میں عدالت نے کہا ہے کہ ضمانت پر رہتے ہوئے وہ ایسا جرم نہ دہرائیں، میڈیاسے خطاب نہ کریں اور اس کیس کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کریں۔رانا جوڑے کو ممبئی پولیس نے 23 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر شیوسینا کے کارکنان مشتعل ہو گئے۔ نونیت رانا کو 5 مئی کو جیل سے رہائی کے بعد ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے وکیل نے کہا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر، جسم میں درد اور اسپونڈائلائٹس کی شکایت کر رہے ہیں، انہیں اتوار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button