قومی خبریں

کلبھوشن جادھو کو اختیارات فراہم کرنے والے پاکستانی بل میں کئی خامیاں: ہندوستان

نئی دہلی، 18 جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق فراہم کرنے والے قانون میں کئی خامیاں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سے منظور شدہ جائزہ اور نظرثانی بل 2020 میں عالمی عدالت انصاف کی دفعات موجود نہیں ہیں اور یہ بین الاقوامی عہد کی صریح خلاف ورزی ہے۔دراصل حال ہی میں پاکستانی کی قومی اسمبلی نے وہ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو موت کی سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف بل 2020 کو منظوری دی ہے جس کے تحت جادھو فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے جائزہ و نظرثانی بل 2020 سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔

یہ بل اس سلسلے میں خامیوں کے ساتھ نافذ آرڈیننس کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن جادھو کے معاملے میں مؤثر جائزہ لینے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے اس کے پاس مشینری موجود نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button