
نئی دہلی،13؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی سی سی آئی کے صدر اور ٹیم انڈیا کے سابق #کپتان سورو #گنگولی Sourav Ganguly نے اولڈ ٹریفورڈ #ٹیسٹ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ملتوی ہونے کے بجائے منسوخ کر دیا جائے۔ نیز انہوں نے کہا ہے کہ اس کے بعد جب بھی یہ ایک ٹیسٹ #میچ ہندوستان اور #انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے تو اسے اس #سیریز کا حصہ نہ سمجھا جائے ۔
چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ہیڈ #کوچ روی #شاستری، بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر #کورونا پوزیٹو پائے گئے۔ جبکہ پانچویں ٹیسٹ سے ایک دن پہلے ٹیم کے جونیئر فزیو کی کوویڈ رپورٹ بھی مثبت آئی۔ گنگولی نے کہاکہ #کھلاڑی بہت پریشان تھے جب یوگیش پرمار کوویڈ پوزیٹو پائے گئے تھے ۔ انہیں ڈر تھا کہ شاید انفیکشن نے انہیں بھی پکڑ لیا ہے، اس لیے وہ گھبرائے ہوئے تھے۔
بائیو ببل میں اس طرح رہنا آسان نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کے جذبے کا احترام کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا لیکن اس کے لیے آپ ان کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ فزیو یوگیش پرمار کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔ نتن پٹیل نے خود کو الگ تھلگ کرنے کے بعد وہ ٹیم میں موجود واحد فزیو تھے۔ وہ مسلسل رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم ہندوستان کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور معاون عملے کے کچھ دیگر ارکان چوتھے ٹیسٹ سے قبل کوویڈ سے متاثر پائے گئے۔
پانچواں ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیم انڈیا کے معاون عملے کے جونیئر فزیو یوگیش پرمار کی کوویڈ رپورٹ #مثبت آئی۔ جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے احتیاط کے طور پر پانچواں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔



