قومی خبریں

بھارت نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملہ کو عارضی طورپرواپس بلایا

نئی دہلی11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارت نے افغانستان (Afghanistan) کی صورتحال کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور قندھار (kandahar) کے آس پاس کے نئے علاقوں پرطالبان کے قبضے کے پیش نظر جنوبی افغانستان کے جنوبی شہر میں اپنے #قونصل #خانے سے تقریباََ 50 سفارت کاروں اور #سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ اتوار کے روز عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایاہے کہ سفارتی عملہ ، افسران اور دیگر اہلکار بشمول ہندتبتی بارڈر پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ کو وطن واپس لانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کا خصوصی طیارہ روانہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے بتایاہے کہ قندھار شہر کے قریب شدید لڑائی کے پیش نظر #ہندوستانی اہلکاروں کو واپس لایا جارہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان باغچی  (External affairs ministry spokesperson Arindam Bagchi)نے ہندوستانی اہلکاروں کی واپسی کو ایک عارضی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قونصل خانہ مقامی اہلکاروں کی مدد سے اپنا کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ بھارت افغانستان میں سلامتی کی بدلتی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوا ہے۔بغچی نے کہا ہے کہ ہمارے اہلکاروں کی حفاظت اہم ہے۔ #قندھارمیں #بھارت کے قونصل خانہ کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ قندھار شہر کے قریب شدید لڑائی کی وجہ سے ہندوستانی اہلکاروں کو کچھ عرصہ کے لیے واپس لایاگیاہے۔

باغچی اس معاملے پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاہے کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک حالات بہتر نہ ہوں یہ عارضی اقدام ہے۔ قونصل خانہ ہمارے مقامی اہلکاروں کے ذریعہ کام جاری رکھے گا۔ باغچی نے کہاہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں کہ کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کے ذریعے ویزا اور قونصلر امدادی خدمات کا کام جاری رہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے بھارت ایک پرامن ، خودمختار اور جمہوری افغانستان کے لیے پرعزم رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button