اسپورٹسسرورق

ہندوستان نے 85 سال سے مانچسٹر میں نہیں جیتا ہے کوئی ٹیسٹ میچ

نئی دہلی،09؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جمعہ سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اس ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے اور یہاں وہ اس سیریز کو ہارنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اگر ہندوستان آخری ٹیسٹ ہار جاتا ہے تو بھی سیریز برابر ہو جائے گی لیکن جیت یا ڈرا کی صورت میں ٹیم انڈیا سیریز جیت جائے گی۔

اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس گراؤنڈ پر ٹیم انڈیا کی کارکردگی کیسی رہی، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسے بہت خراب کہا جائے گا۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 1936 میں مانچسٹر میں کھیلا گیا جو کہ ڈرا پر ختم ہوا۔ اس وقت سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اس گراؤنڈ پر 9 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں۔

ان میں ہندوستان نے ایک بھی میچ نہیں جیتا جبکہ انگلینڈ نے چار میچ جیتنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ 5 میچ ڈرا رہے ۔ یہ ریکارڈ کہیں سے بھی ہندوستان کے لیے اچھا نہیں ہے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2014 میں مانچسٹر میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کو ایک اننگز اور 54 رنز سے بری طرح شکست ہوئی۔ اب اس گراؤنڈ پر 7 سال بعد دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ٹیم انڈیا وراٹ کوہلی کی کپتانی میں اس گرائونڈ پر گزشتہ ناکامیوں کا ازالہ کرپائے گی یا نہیں۔ تاہم اس بار دباؤ مہمان ٹیم پر نہیں بلکہ میزبان ٹیم پر ہوگا کیونکہ اگر وہ ہار گئے یا میچ ڈرا ہوا تو وہ سیریز ہار جائیں گے۔ ویسے ہندوستان کے پاس سال 2007 کے بعد ایک بار پھر انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button