قومی خبریں

ہند-جاپان کے درمیان 8 معاہدے دستخط,ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے : پی ایم مودی

باہمی تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

نئی دہلی، 20مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستان اور جاپان نے عالمی اتھل پتھل کے درمیان دنیا میں پائیدار سپلائی چین کے قیام اوراستحکام کے لئے اقتصادی اورتکنیکی تعاون بڑھانے کے مقصد کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے آٹھ معاہدے کی دستاویزات پر پیر کودستخط کئے ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح کی دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔جاپان کے وزیر اعظم نے مسٹر مودی کو مئی میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا، جبکہ مسٹر مودی نے ستمبر میں جی 20 کی چوٹی کانفرنس میں مسٹرکشیدا کی دوبارہ میزبانی کی توقع کی۔ مسٹرمودی نے کہا کہ وزیر اعظم کشیدا اور ان کی گزشتہ ایک سال میں کئی بار ملاقات ہوئی ہے اور میں نے ہمیشہ ہندوستان-جاپان تعلقات کے تئیں ان کی پازیٹیویٹی اور عزم کو محسوس کیا ہے۔

اس لیے ان کا آج کا دورہ ہمارے باہمی تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔مسٹر مودی نے کہا،اس سال ہندوستان جی 20 کی صدارت کر رہا ہے اور جاپان جی 7 کی، اس لئے اپنی پنی ترجیحات اورمفادات پر ساتھ مل کر کام کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے وزیر اعظم کشیدا کو آج ہندوستان کی جی20 صدارت کی ترجیحات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو آواز دینا ہماری جی20 صدارت کا ایک اہم ستون ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری ہماری مشترکہ جمہوری اقدار اور بین الاقوامی میدان میں قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔ اس شراکت داری کو مضبوط کرنا نہ صرف ہمارے دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو بھی فروغ ملتا ہے۔ آج کی اپنی گفتگو میں ہم نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button