قومی خبریں

بھارت کوویکسین کی پیداوارمیں اضافہ کرناہوگا:ڈاکٹررندیپ گلیریا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہاہے کہ ہندوستان کو ویکسین دینے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاہے کہ ویکسین اسٹاک کو بیرون ملک سے خریدنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ ہندوستان میں جولائی کے آخر تک ، روزانہ ایک کروڑ افراد کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔

اس کے لیے ہندوستان کو بیرون ملک سے پیداوار میں اضافے اور زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعدد حکام کے بجائے کسی ایک اتھارٹی سے نمٹنے کے لیے مینوفیکچررز کی ترجیح کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے حصول کے لیے مجموعی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایمس کے سربراہ کے یہ ریمارکس متعدد عالمی دوا سازوں نے دہلی اور پنجاب جیسے مختلف ریاستی حکومتوں کے مطالبات کو پورا کرنے سے انکار کرنے کے تناظر میں دیاہے۔ انہوں نے ہندوستان کی مرکزی حکومت سے مذاکرات کی اپنی پالیسی کا ہی حوالہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button