سرورققومی خبریں

لندن میں ہندوستانی سفارتخانہ میں خالصتان نواز کی توڑ پھوڑ پر ہندوستان برہم

ویڈیو میں ہندوستانی پرچم کو اتارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے

نئی دہلی ، 20مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں خالصتانی حامیوں کی کارروائیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی ہندوستان سے نفرت ہے۔ دوسری جانب امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی سے ہندوستان میں خالصتانی حامی بھی حیران ہیں۔ شائع خبر کے مطابق برطانیہ میں خالصتان حامیوں کے ایک گروپ نے اتوار یعنی 19 مارچ کو ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر علیحدگی پسند رہنما امرت پال کے جھنڈوں اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

امرت پال سنگھ کی تصویر والے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ امرت پال سنگھ کو آزاد کرو، ہمیں انصاف چاہیے، ہم امرت پال سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔سوشل میڈیا پر خالصتان حامیوں کے ہنگامے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔

ویڈیو میں ہندوستانی پرچم کو اتارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ ویڈیو میں کتنی صداقت ہے۔ خالصتانی حامیوں کے مظاہرے کو روکنے کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے آنے کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس کے سامنے وہ مسلسل ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔۔ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ کے بعد ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایلکس ایلس نے بھی ٹوئٹ کر کے واقعے کی مذمت کی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے صورتحال پر بات چیت کے لیے ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button