قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 42618 نئے کیسز 330 مریضوں کی موت ،چار دن میں مسلسل 40 ہزار سے زائد کیسز

نئی دہلی،04؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا 42618 نئے کیسز درج ہوئے ہیں،یہ مسلسل چوتھا دن ہے ، جب 40 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 کروڑ ، 29 لاکھ ، 45 ہزار ، 907 ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار ، 225 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 405681 ہے جو کہ کل کیسز کا 1.23 فیصد ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 36385 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 32100001 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ہفتہ واری مثبت شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ گزشتہ71 دنوں سے تین فیصد سے نیچے رہ گئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح بھی 2.50 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں لوگوں کو ویکسین کی کل 5885687 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 67.72 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button