قومی خبریں

چاند تاروں کے سفر کا خواب شرمندہ تعبیر

خلا میں جانے کیلئے تیار نوجوان راجا چاری کا حیدرآباد سے تعلق

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ویسے تو بچپن میں ہم سے کئی کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم چاند تاروں میں جائیں تاہم بہت کم خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ اسی طرح کے ایک نوجوان ہیں راجا چاری ۔ تلگو ریاست تلنگانہ سے ان کی جڑیں وابستہ ہیں اور وہ ماہ اکٹوبر میں بھیجے جانے والے انٹرنیشنل اسپیش اسٹیشن کےNASA SpaceX Crew-3مشن کا حصہ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایک ہندوستانی امریکی راجا چاری امریکہ لووا میںسیڈار فالس کے مقیم ہیں اور ان کے والد سرینواس وی چاری کا حیدرآباد سے تعلق ہے ۔ ان کی والدہ پیگی پہلے نرس تھیںاور بعد میں ٹیچر بن گئیں وہ امریکی ہیں۔ بچپن سے ہی راجا چاری کو خلا میں پرواز کا شوق رہا تھا ۔ راجا نے بتایا کہ ہر بچے کا کسی نہ کسی وقت خلا باز بننے کا خواب ہوتا ہے ۔
بچپن میں انہوں نے اسی نوعیت کی جتنی فلمیں دیکھی ہیں ان سے انہیں خلا میں جانے کا شوق پیدا ہوا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ خلا باز بننا ہی ان کی زندگی کا واحد گول نہیں تھا لیکن انہوں نے ہمیشہ پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا ۔ انڈر گریجویٹ کی تعلیم کے دوران انہوں نے پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا ۔ ہائی اسکول میں ان کا مقصد ائر فورس اکیڈیمی میں داخلہ لینا تھا ۔ انہوں نے کولوراڈو میں امریکی ائر فورس اکیڈیمی جوائن کی تھی ۔
بعد میں وہ ماساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی منتقل ہوگئے اور وہاں انہوں نے ایروناٹکس اور اسٹروناٹکس میںماسٹرس ڈگری حاصل کی ۔ وہ ناسا میںسلیکشن کے وقت امریکی ائر فورس میںکرنل منتخب ہوئے تھے اور امریکی فلائیٹ ٹسٹ اسکواڈرن کے کمانڈر تھے ۔ وہ مختلف جنگی طیاروں کو 2,500 گھنٹوں تک اڑانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اب وہ اسپیس ایکس کریو 3 مشن کی کمان سنبھالنے پر مسرورف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری اسپورٹس ٹیم کوچ کی طرح ہوگی اور اس ٹیم میں کئی انتہائی باصلاحیت ارکان موجود ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ ان کا رول کوچ کی طرح ہوگا ۔ انہیں ٹیم ارکان کو سکھانے کی نہیں بلکہ سمجھانے کی ضرورت ہی ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button