کینیڈا کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ہند نژاد چندر آریہ کی نامزدگی
نئے رہنما کے انتخاب تک ٹروڈو عہدے پر برقرار رہیں گے
اوٹاوہ ؍نئی دہلی ،17جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سے وہاں وزیر اعظم کے عہدے کے کئی دعویدار سامنے آئے ہیں۔ تاہم نئے رہنما کے انتخاب تک ٹروڈو عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ادھر کینیڈا کے نیپین سے ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ چندرا آریہ باضابطہ طور پر وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہی نہیں چندر آریہ نے نہ صرف اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا بلکہ انہوں نے کنڑ میں ایوان سے خطاب بھی کیا۔خیال رہے کہ کرناٹک کے ٹمکور ضلع کے رہنے والے چندر آریہ نے کینیڈا جانے سے پہلے دھارواڑ سے ایم بی اے کیا تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کینیڈا کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ آریہ خالصتانی حامیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کینیڈا میں ہندو مندروں کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی تھی۔ چندر آریہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر خود کو سچا حامی بتاتے رہے ہیں۔ آریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبرل قیادت کا الیکشن لڑیں گے۔



