سرورققومی خبریں

ایران-اسرائیل نوراکشتی کا اثر-اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ، نفٹی و سین سیکس اوندھے منھ جا گرا

ملک کے اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ

ممبئی، 15اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ملک کے اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے؛ کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ اور اتوار کو جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے کئی مقامات پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے خاص طور پر خام تیل کی قیمتوں اور مہنگائی میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 1 فیصد کی کمی کے بعد جب پیر کو بازار کھلا تو سین سیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سین سیکس 900 سے زیادہ پوائنٹس گر کر 73,315.16 پر کھلا۔ جب کہ نفٹی 300 پوائنٹ سے زیادہ گر کر 22,339.05 پر کھلا۔ بی ایس ای کے ٹاپ 30 اسٹاکس میں سے صرف 4 اسٹاک میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ باقی تمام 26 اسٹاک گراوٹ میں ہیں۔ ٹاٹا موٹرز کے حصص میں سب سے زیادہ کمی 2.41 فیصد ہے۔

آج این ایس ای پر 2,171 حصص کا کاروبار ہوا، جس میں سے صرف 135 حصص میں اضافہ دیکھا گیا۔ بقیہ 1,979 حصص میں بڑی گراوٹ ہوئی۔ 57 شیئرز پر کوئی ایکشن نہیں تھا۔ 33 شیئرز 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر جبکہ 16 شیئرز 52 ہفتے کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 25 حصص اپر سرکٹ اور 114 حصص لوئر سرکٹ لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button