سرورققومی خبریں

سی اے اے CAA کے تحت شہریت کے لئے پورٹل لانچ کردیا گیا

یہ اقدام حکومت کی جانب سے سی اے اے 2019 کے نفاذ کے لیے قوانین کو مطلع کرنے کے ایک دن بعد آیا

نئی دہلی ،12مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے تحت ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل لوگوں کے لیے ایک پورٹل (indiancitizenshiponline) لانچ کیا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے سی اے اے 2019 کے نفاذ کے لیے قوانین کو مطلع کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ سی اے اے2019 کے تحت، شہریت (ترمیمی) قواعد، 2024 کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ایک نیا پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی اے اے-2019 کے تحت اہل افراد اس پورٹل پر شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

موبائل ایپ کے ذریعے درخواست کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ سی اے اے-2019′ بھی جاری کی جائے گی۔مرکز نے پیر کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے نفاذ کے لیے قوانین کی جانکاری دی۔ یہ قانون پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم تارکین وطن ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائی برادریوں کے لوگوں کے لئے ہے جو 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان آئے تھے۔ وہ اس کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button