بدہضمی,خراب پیٹ-ڈاکٹر رحمت اللہ بنگلور
بدہضمی بہت ہی عام مسئلہ ہے،اس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں
بدہضمی بہت ہی عام مسئلہ ہے،اس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں یہ بھی ایک معدے کا مسئلہ ہے اور ہم اس تکلیف میں اپنی طرز زندگی کی وجہ سے بھی مبتلا ہوسکتے ہیں، ایسی کونسی وجوہات اور اس کا کیسے علاج کرسکتے ہیں، آئیے ذیل میں معلوم کرتے ہیں۔
بدہضمی
جب آپ پیٹ کے اوپر والے حصے یا معدے میں جلن، تیزابیت یا گیس کو محسوس کرتے ہیں یا اپنے پیٹ کو غیرآرام دہ محسوس کرتے ہیں تو یہ بدہضمی کہلاتی ہے۔اس حالت میں درد بھی ہوسکتی ہے۔
علامات : اس مسئلے میں جو افراد مبتلا ہوتے ہیں ان میں یہ علامات ہوسکتیں ہیں۔ = پیٹ کے اوپر والے حصے میں درد= معدے کی جلن= پیٹ کادرد= متلی کا بار بار ہونا= پیٹ میں گیس= معدے کا ڈسٹرب رہنا= تیزابیت کااحساس= پیٹ سخت بھرا ہوا محسوس ہونا۔
وجوہات: اس کی وجوہات میں بہت سی چیزیں شامل ہیں جس میں ہمارا طرز زندگی کا زیادہ دخل ہے۔بدہضمی کی چند وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔
بہت زیادہ کھانا کھانا
سگریٹ نوشی
الکوحل کا استعمال
کھانا اچھی طرح نہ چبانا
سافٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال
تناؤ کی حالت میں کھانا
فیٹس سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال
مسلسل تناؤ اور تھکاوٹ
کیفین کا زیادہ استعمال۔
تیزابیت والی چیزیں
بعض خواتین کو حمل کے دوران اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ یہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ہمیں اپنے معدے کو اس حالت میں آرام دینا چاہیے ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو زود ہضم ہو۔
علاج: اس مسئلے سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم ان چیزوں کا استعمال کریں جو ہمارے لئے فائدہ مند بھی ہوں اور آسانی سے ہضم بھی ہوسکیں۔ پیٹ کی خرابی سے بچنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔ خوراک کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے تاکہ اسے ہضم کرنے کیلئے ہمارے معدے کو زیادہ کام نہ کرنا پڑے۔خوراک کو آہستہ آہستہ کھانا چاہیے۔کھانا کھانے کے بعد مشروبات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ایسے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے جو تیزابیت کا باعث بنیں۔ کھاناکھانے کے فورا بعد آرام نہ کریں۔بھرے ہوئے معدے کیساتھ ورزش نہ کریں۔تنگ کپڑیں نہ پہنیں جس سے معدے پر دباؤ پڑے۔مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کریں۔
سونف
سونف کا استعمال ہماری آنتوں سے گیس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سونف میں ایسے مرکبات شامل ہیں جو نظام ہضم کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔یہ ہمارے پٹھوں کو خلیوں کو آرام دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ سانس کے نظام اور پیٹ کیلئے بہترین ہے۔ہمیں بدہضمی میں سونف کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کا قہوہ بناکر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ادرک
ادرک سے ادرک ہمارے کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔یہ اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو متلی اور الٹی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔یہ معدے کی جلن اور سوجن کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لئے ہم ادرک کی چائے کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آملہ
اس میں اینٹی بیکٹریل، اینٹی سوزش اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ ہاضمہ کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انفیکشن کو بھی ختم کرتا ہے۔یہ بدہضمی کے نتیجے میں ہونے والی تکلیف کو دور کرتا ہے ہم مندرجہ بالا طریقوں کی مدد سے اپنے معدے کی جلن اور گیس کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں لیکن بعض مسائل میں علاج ممکن نہیں، لہٰذا اپنے معالج سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔



