بین ریاستی خبریں

اندور پولیس ویب سائٹ ہیک، ’آزادکشمیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لکھے

اندور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہیکرز نے اندور پولیس کی ویب سائٹ پرحملہ کرتے ہوئے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض بات کے ساتھ ’آزاد کشمیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لکھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ #اندور #پولیس کی ویب #سائٹ کے ’کنٹیکٹ اَز‘ (ہم سے رابطہ کریں) سیکشن میں سینئر افسران کی #تفصیلات کا صفحہ #سائبر حملہ کیا گیا۔ اس پیج میں ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)، اندور زون کے #انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اور دیگر اعلی افسران کے نام، #عہدہ اور #فون نمبر کی تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی ’محمد بلال ٹیم پی سی ای‘ نے اندور پولیس کی ویب سائٹ پر ایک پیغام لکھا اور اسے ہیک کرنے کا دعوی کیا۔ #ہیکرز نے پولیس کے اعلی افسران کے ناموں کے بجائے ’ہم سے رابطہ کریں’پیج پر جارحانہ پیغامات اور نعرے لکھے۔اندور (Indore) پولیس کی ویب سائٹ کو سہی رکھنے کی ذمہ داری اینٹی کرائم برانچ کے پاس ہے۔

برانچ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) گروپرساد پاراشر نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین کی مدد سے ویب سائٹ کو اس کی اصل شکل پر واپس لانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیکرز کی #تفصیل سے تفتیش کی جارہی ہے اور اس کے بعد مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اندور کے آئی جی پی ہرینارائن چری مشرا نے بتایاکہ اندور پولیس کی ویب سائٹ کو ایک نامعلوم شخص نے #ہیک کیا ۔پولیس نے فوری طور پر ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button