نئی دہلی، 18 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اپنی بیٹی شینا بورا کو قتل کرنے کے الزام میں 2015 سے جیل میں قید سابق میڈیا ایگزیکٹیو اندرانی مکھرجی کو ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم اندرانی مکھرجی کو ضمانت دے رہے ہیں۔ 6.5 سال بہت طویل وقت ہے۔ اندرانی مکھرجی کو 2012 میں شینا بورا کے قتل میں مقدمہ کا سامنا ہے، یہ ایک سنسنی خیز کیس ہے۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ وہ ضمانت حاصل کرنے کی حقدار ہے کیونکہ وہ پہلے ہی جیل میں ایک طویل عرصہ گزار چکی ہے۔ وہ شرائط کے ساتھ ضمانت کی حقدار ہے۔ ہم اس کیس کے میرٹ پر کوئی رائے ظاہر نہیں کر رہے ہیں جس سے ٹرائل متأثر ہو۔سپریم کورٹ نے نشاندہی کی کہ مقدمہ کی سماعت جلد مکمل نہیں ہوگی اور 50 فیصد گواہوں کے بیانات ابھی تک ریکارڈ نہیں کیے گئے۔



