سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ورم معدہ اور اسباب وعلاج    -✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
معدہ کی اندرونی لعاب دار جھلی متورم ہوجاتی ہے۔ 
اسباب: باسی خراب ثقیل غذا کا کثرت سے کھانا، شراب کا پینا، کچی سبزیاں مولی، گاجر وغیرہ کا زیادہ استعمال باسی مچھلی کا کھانا اور بچوں کا چیچک اور خسرہ کے بعد بعض اوقات یہ مرض ہوجاتا ہے۔ 
علامات: درد اور بخار کا لازمی ہونا، ورم دموی اور صفراوی میں پیاس کا زیادہ ہونا، بھوک کا کم ہوجانا، معدہ میں درد کا ہونا اور قے آنا، ورم بلغمی میں منہ سے پانی کا ٹپکنا وغیرہ۔ 
لیپ: رسوت ایک گرام، صندل سرخ ایک گرام، گل ارمنی ایک گرام، مکوہ سبز کے عرق میں پیس کر لیپ کریں۔ جب گرمی اور پیاس اور بخار کی شدت دور ہوجائے تو یہ نسخہ پلائیں۔ 
دوا: گل بنفشہ ایک گرام، تخم کاسنی ایک گرام، تخم خطمی ایک گرام، تخم خبازی ایک گرام، گل سرخ ایک گرام، مکوہ خشک ایک گرام، بادیان ایک گرام، بیخ کاسنی ایک گرام، شرت بزوری معتدل 20 گرام، عرق مکوہ سبز ملاکر پلائیں۔
ادویہ بالا کو رات کو ڈیڑھ پاؤ پانی میں بھگوکر صبح آب زلال حاصل کرلیں اگر مسہل کی ضرورت ہو تو آٹھویں روز اسی نسخہ میں خیار شنبر 30 گرام، گلقند 40 گرام شیرہ ملاکر پلائیں۔ ورم حار معدہ کے لئے بھی مفید ہے۔ 
پرہیز: تیز مسہل اور قے سے پرہیز کریں، زود ہضم غذا دیں، ترش اور مصالحہ دار غذاؤں سے پرہیز کرائیں۔ 
نوٹ: جو اسباب ورم معدا پیدا کرتے ہیں ان کے باعث ہی معدہ میں زخم بھی ہوجاتے ہیں جن کو قروح معدہ کہتے ہیں۔ علاج میں کوئی خاص امتیاز نہیں اس لئے اس مرض کا علیحدہ ذکر نہیں کیا گیا۔ 
سوء ہضم: اردو نام بدہضمی، طبی نام سوء ہضم ، انگریزی نام ڈسپپسیا (Dyspepsia) کسی وجہ سے معدہ کمزور ہوجائے تو غذا دیر میں ہضم ہوتی ہے۔ اس کو ضعف معدہ کہا جاتا ہے اور اگر غذا پوری طرح ہضم نہ ہو تو مادہ فاسد ہوجاتا ہے پھر اس حالت کو سوء ہضم کہا جاتا ہے۔ 
اسباب: کھانا کھالینے کے بعد پھر غذا کھالینی اور پہلی غذا کو اچھی طرح نہ ہونے دینا غذا اچھی طرح چپاکر نہ کھانا مصالحہ دار غذا کا کثرت استعمال وغیرہ وغیرہ۔ 
علامات: عموماً اس مرض کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ جی متلانا، کھانا کھانے کے تین گھنٹہ کے بعد معدہ میں گرانی اور بے چینی کا ہونا، کبھی قے آتی ہے اور کبھی قبض ہوجاتا ہے۔ کٹھی ڈکاریں آتی ہیں، منہ بار بار پانی سے بھرجاتا ہے۔ ذائقہ کا خرب ہونا، دل کی دھڑکن سر میں درد فم معدہ پر معمولی درد کا ہونا پیشاب کرنے کے بعد سفید مادہ کا جم جانا وغیرہ۔ 
علاج: ضعف ہضم کے لئے جو برودت معدہ کی وجہ سے ہو۔ جوارش مصطگی ایک گرام، جوارش کمونی پانچ گرام، نوشادر تین گرام ان میں سے جو مناسب سمجھیں عرق الائچی مرکب 50 گرام سے کھلائیں۔ 
یہ دوا ضعف ہضم کے لئے مفید ہے۔ بادیان 10 گرام، دانہ ہیل کلاں 10 گرام، نمک لاہوری دوگرام سب کو پیس کر سفوف بنائیں حسب ضرورت خوراک دیں۔ 
دوا نمر 2: ضعف ہضم اور قبض کے لئے مفید ہے جوارش کمونی 10 گرام، کھلاکر اوپر سے سکنجبین سادہ 20 گرام، عرق گلاب 50 گرام پلائیں۔ 
صفراء کی زیادتی کے لئے زرشک دوگرام، آلو بخارا پانچ دانہ، عرق بادیان 20 گرام، عرق گلاب 20 گرام پیس چھان کر سنکنجبن سادہ 40 گرام ملاکر پلائیں اور قے کرائیں بعد میں یہ نسخہ دیں جوارش کمونی پانچ گرام کھلاکر بادیان پانچ تخم کثوث دو گرام، منقی نودانہ، عرق مکوہ، عرق بادیان ہر ایک 20 گرام میں پیس چھان کر شربت درد 40 گرام ملاکر پلائیں۔ 
درد شدید ہو تو نمک سلیمانی وغیرہ کھلائیں جب مرض سے افاقہ ہوجائے تو تقویت معدہ کے لئے جوارش کمونی، جوارش جالینوس وغیرہ کا حسب ضرورت استعمال کرائیں۔ 
پرہیز: دیر ہضم، بادی، نفخ پیدا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کرائیں۔ زیادہ تیز گرم اور مصالحہ دار اشیاء نہ دیں۔ 
غذا: شدت مرض میں بالکل فاقہ کریں جب افاقہ ہوجائے تو سریع الہضم غذا دیں اور رفتہ رفتہ غذا میں اضافہ کرتے جائیں۔ 
آسان علاج: میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی حفظہ اللہ آسان علاج فرماتے ہیں کہ کھانے سے قبل آدھا کپ تیز گرم پانی پی لیں۔ اور قبل کی غذا استعمال نہ کریں اور پیٹ بھر کھانا نہ کھائیں ان شاء اللہ مرض میں تیزی سے افاقہ ہوگا۔ 
نوٹ: معدہ اور دیگر امراض کا مکمل علاج رحیمی شفاخانہ بنگلور ودہلی میں کیا جاتا ہے۔ 
اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com
رحیمی شفاخانہ 
248چھٹا کراس گنگونڈنا ہلی مین روڈ نیئر چندرا لے آؤٹ میسوروڈ بنگلور39
فون نمبر: 9343712908

متعلقہ خبریں

Back to top button