کورٹلہ:(پریس نوٹ)محمد عبد الرحیم صاحب ایس اے میاتھس و کنونیر سیرت النبی امتحان کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیرِ اہتمام آج بتاریخ 27نومبر 2022، بروزِ اتوار، کنگس گارڈن فنکشن ہال میں جماعت ہفتم تا ڈگری کے اردو و انگلش میڈیم کے طلبہ کے لیے سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) معلوماتی و مسابقتی امتحان ایک یادگار، اور اب تک کے پروگراموں سے مختلف نوعیت، طلباء کے لئے نہایت مفید، بہت ہی کامیاب رہا.
الحمدللہ 950 طلبہ رجسٹریشن کرائے. جسمیں اردو میڈیم اسکولس، انگریزی میڈیم اسکولس، جونیئر کالجس و ڈگری کالجس کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.کنگس گارڈن فنکشن پالیس کا کونہ کونہ طلباء سے بھرا ہوا تھا. الحمدللہ آج کے اس امتحان میں 800 سے زائد طلباء نے شرکت کی.
آج کے اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم ، جناب ایاض صاحب کمشنر مونسپل کورٹلہ، جناب عبدالاسرار صاحب صدر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ، جناب عبدانعیم صاحب (تاجر)، سلیم فاروقی نامہ نگار، جناب عبداللطیف صاحب، نجم الدین زاہد صاحب وغیرہ نے شرکت کی.
اس امتحان میں دو گروپس بناے گیے ہیں۔جونیر گروپ جماعت ہفتم تا دہم کے طلبہ پر مشتمل ہے نصاب کے طور پر مو لانا غیاث احمد صاحب رشادی کی کتاب، سیرت کوئز دی گی تھی. جس میں انعام أول 5000انعام دو م 3000انعام سوم 2000رکھا گیا ۔
سینیر گروپ انٹر میڈیٹ تا ڈگری کے طلبہ پر مشتمل ہے جس میں ہمارے حضور اور سیرت کوئز دو کتابیں دی گئی۔ انعام أول 7000انعام دوم 5000انعام سوم 3000 رکھا گیا ۔اس کے علاوہ ہر گروپ میں 5 سلام ترغیبی انعامات فی کس 500روپے رکھے گئے ۔اور ہر اسکول وکالج کے ٹاپر کو بھی انعام دیا جائے گا.
امتحانی پرچہ 60سوالات آبجیکٹو ٹایپ اور 40 مختصر جوابی سوالات جملہ 100سوالات پر مشتمل تھا.
واضح رہے کہ سوالات کے جوابات وہی صحیح اور معتبر ہونگے جو تیاری کے لیے دیے گئے سیرت کی دیگر کتابوں کے جوابات کا اعتبار نہیں ہوگا،پرچہ کی تیاری اور جوابی پرچوں کی جانچ کے لئے شہر کریم نگر کے مولانا مفتی غیاث محی الدین صاحب نائب صدرجمعیۃعلماءضلع کریم نگر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں.
محترم مولانا محمد عبد الکریم اسعدی صاحب امام وخطیب مسجد عیدگاہ کورٹلہ نے کہا کہ موجودہ دور کے طلبہ وطالبات میں سیل فون کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں آۓ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔اور نسل نو دین اسلام کی تعلیمات سے دور ہو رہی ہے ایسے میں امت کے طلبہ وطالبات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے واقفِ کروانے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ان کی زندگیوں کو ڈھالنے کے مقصد سے یہ امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے.
الحمد اللہ! یہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا. خصوصاً جناب عبدالرحیم صاحب و جناب عقیل احمد صاحب، جناب محمد فصیح الدین شکیل صاحب، عبد الوحید صاحب عبد الواجد صاحب،زین الدین جناب عبدالرحیم صاحب (صدر مدرس نونہال ہائی اسکول کورٹلہ)، مولانا لئیق الرحمن قاسمی صاحب، جناب اسلام الدین صاحب، محمد الیاس ،خالد جنید،رفیع،ابو بکر،نظام الدین، ریحان محمد وسیم، عظمت اسکے علاوہ سوسائٹی کے ممبرس انتظامات میں مسلسل سرگرم رہے. انہی کی کاوشوں نے پروگرام کو کامیاب بنایا.
عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ نے تمام اسکولس و کالجس انتظامیہ اور اولیائے طلبہ کا مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے کم وقت میں امتحان کی تیاری کروائی. اور امتحان میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا. پروگرام کو کامیاب بنایا.



