زخمی سعودی کھلاڑی یاسر الشہرانی بسترعلالت پرقطر سے ریاض منتقل
قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے سعودی عرب کے کھلاڑی یاسر الشہرانی کو خصوصی طیارے پردوحہ سے ریاض منتقل کردیا گی
ریاض، 25 نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے سعودی عرب کے کھلاڑی یاسر الشہرانی کو خصوصی طیارے پردوحہ سے ریاض منتقل کردیا گیا ہے۔یاسر الشہرانی قطر 2022 ورلڈ کپ میں گروپ سی کے میچز میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی میچ کے دوران گول کیپر محمد العویس کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔سعودی عرب کی حکومت بالخصوص سعودی ولی ٔ عہد بن سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت دفاع کی ہیلتھ سروسز کے فضائی طبی انخلاء کے طیارے نے زخمی کھلاڑی کو دوحہ سے ریاض پہنچایاگیا۔
وزارت دفاع کے اکاؤنٹ کی طرف سے جمعرات کو ’ٹویٹر‘ کے ذریعے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الشہرانی کو بستر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ایک مربوط طبی ٹیم کو قطر سے مملکت لے جایا جائے گا۔قومی ٹیم نے منگل کو ایک بیان میں انجری کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی الشہرانی کو سر،سینے اور پیٹ میں شدیدٹکر کے نتیجے میں چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں حمد میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مستحکم تھی۔ یاسر الشہرانی کو مزید علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کردیا گیاہے۔



