
آگرہ ، یوپی پولیس کا ’جرم‘ : بے قصور جوڑے نے 5 سال جیل میں گزارے ، دونوں بچے بھی لاپتہ
جنوری ( اردودنیا.ان) اترپردیش کے آگرہ ضلع میں یوپی پولیس کے باعث بے قصور شوہر اور بیوی کو جیل میں 5سال گزارنے پڑے اور انہیں بچوں سے دور بھی رکھا گیا،اب دونوں کے بچے کہاں ہیں؟ کوئی نہیں جانتا ۔عدالت نے اس معاملہ میں اس وقت کے انسپکٹر کیخلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے،
لیکن ، انسپکٹر اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جیل سے نکلنے کے بعد شوہر اور بیوی اب اپنے بچوں کی تلاش کر رہے ہیں، وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ عدالت نے ہماری بے گناہی پر مہرلگادی ہے ۔ خیال رہے کہ 5سال قبل ایک لڑکے کی قتل معاملہ کے الزام میں اِس جوڑے کو اس معاملہ میں پولیس نے دونوں کو جیل بھیج دیا۔
نریندر اور نجمہ جو جیل سے رہا ہوئے ہیں ، کا کہنا ہے مقتول کے والدین سے ان کا کبھی تنازعہ نہیں ہوا، انہیں غلط فہمی ہوئی ہے، لیکن اُنہیں انصاف کی امید تھی۔ اس جوڑے کو عدالت نے بے قصور ثابت کردیا۔ خیال رہے کہ جب نجمہ اور اس کے شوہر نریندر کو 5 سال قبل جیل بھیجا گیا تھا ، اس وقت نجمہ کی ایک تین سالہ بیٹی اور 5 سال کا بیٹا تھا ، کوئی نہیں جانتا ہے کہ وہ 5 سال کے بعد اب کہاں ہیں؟
دونوں کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی تفتیش ہونی چاہئے اور پولیس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ، لیکن اصل قاتلوں کو بھی انکشاف کیا جانا چاہئے تب ہی وہ دونوں اپنے گاؤں واپس جاسکیں گے۔ایڈووکیٹ وانشوبابو نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے ایس ایس پی کو خط لکھ کر وویک کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ بے قصور کو پانچ سال تک جیل میں رکھنے کے لئے معاوضہ دینے کے لئے بھی ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔



