تلنگانہ کی خبریںسرورق

ایک دستخط سے 4 لاکھ روپئے کے دو لائف انشورنس

20 روپئے ادا کرنے پر 2 لاکھ ، 450 ۔ 500 روپئے ادا کرنے پر مزید 2 لاکھ روپئے کا انشورنس

بینکس کی اسکیمات پر شعور بیداری کی کمی ، سیونگ اکاونٹ ہولڈرس اسکیمات کے لیے اہل

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کیا بینک میں آپ کا سیونگ اکاونٹ ہے ؟ اگر سیونگ اکاونٹ ہے تو کیا آپ کو دو لائف انشورنس پلان مل رہا ہے ؟ کیا آپ نے کبھی اس تعلق سے بینک میں انکوائری کی ہے ؟ مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی دو قسم کی سوشیل سیکوریٹی لائف انشورنس اسکیمات کے بارے میں عام لوگوں میں شعور بیداری کی کمی ہے ۔ جس کی وجہ سے استفادہ اٹھانے والوں کی تعداد بہت کم ہے ۔

پردھان منتری سوشیل سیکوریٹی لائف انشورنس (PMSBY) کے تحت ہر بینک کھاتہ دار کو صرف 20 روپئے کے پریمیم پر 2 لاکھ روپئے کا لائف انشورنس فراہم کیا جارہا ہے ۔کسی بھی حادثے میں اکاونٹ ہولڈر کی موت واقع ہوجاتی ہے تو اس کی اطلاع جب بینک کو دی جاتی ہے تو بینک کی طرف سے ( نامنی ) نامزد کردہ فرد کو لائف انشورنس کے طور پر 2 لاکھ روپئے ادا کردیا جاتا ہے ۔ تلنگانہ میں جملہ 6520 بینک کے شاخوں میں 174.71 لاکھ لوگ اس اسکیم کے لیے پریمیم وصول کرنے کا بینکوں نے تازہ طور پر مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔ ساتھ ہی اکاونٹ ہولڈر کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بینک کو تحریری طور پر درخواست پر دستخط کر کے دیں ہر سال ان کے اکاونٹ سے 20 روپئے کا پریمیم کی رقم کٹوتی کرلیں ۔

چند بینکوں کے برانچس اس قسط کو ہر سال لینے کے قواعد پر عمل کرتے ہیں ۔ اگر کھاتہ دار وہ قسط دینا بھول جاتے ہیں تو پریمیم استثنیٰ اور بیمہ بند ہوجائے گا ۔ چند دوسرے بینک ایک بار ہی قسط لیتے ہیں اور ’ آٹو ڈیبیٹ ‘ کے نام پر سالانہ پریمیم کی رقم کاٹ لیتے ہیں ۔ اس سے ہر سال قسط جاری کرنے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے ۔ اگر کھاتہ دار اپنے بینک سے اس اسکیم کی تفصیلات طلب کریں اور باقاعدگی سے جاری رکھیں تو یہ فائدہ مند ثابت ہوگی ۔

ایک اور اسکیم پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (PMJJBY) ہے ۔ کھاتہ دار کی قدرتی یا دیگر وجوہات کے باعث موت واقع ہوجانے کی صورت میں 2 لاکھ روپئے کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔ ریاست کے تمام بینکوں میں جملہ 78.61 لاکھ افراد ہی اس اسکیم میں شامل ہو کر پریمیم ادا کررہے ہیں ۔ اس کے لیے بینکوں کو سالانہ 450 تا 500 روپئے ادا کرنا ہے ۔ جس کی وجہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم میں شامل نہیں ہورہے ہیں ۔

غریب اور پچھڑے طبقات کے اکاونٹ ہولڈرس کی موت پر متوفی کے ارکان خاندان کو سماجی و اقتصادی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان دونوں اسکیمات کو متعارف کرایا اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی بنکوں کو ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ اٹل پنشن یوجنا کی بھی وسیع پیمانے پر تشہیری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ کھاتہ دار کی موت پر ان دونوں اسکیمات سے 4 لاکھ روپئے طور پر لائف انشورنس معاوضے کے تحت ادا کیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button