بین الاقوامی خبریں

صارفین کی سہولت کیلئے ‘واٹس ایپ’ کا نیا فیچر متعارف

نیویارک،2اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلی کشن ‘واٹس ایپ ‘ جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوچکی ہے، آئے دن اپنے صارفین کے لئے نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے۔کمپنی کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

اگر آ پ واٹس ایپ کے صارف ہیں تو یقیناً وائس میسجز کے فیچر کو بھی استعمال کرتے ہوں گے جسے اب کمپنی کی جانب سے مزید آ سان اور بہتر بنا دیا گیا ہے۔وائس میسج یا نوٹ سے آ پ کو ایک آ ڈیو پیغام فوری بھیجنے میں مدد ملتی ہے مگر ریکارڈنگ میں کوئی غلطی ہوجائے تو پھر سے اسے ریکارڈ کرنا پڑتا ہے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہوگیا، واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسج کی ریکارڈنگ روکنے (pause) اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اب صارفین کسی وائس میسج کو چیٹ ونڈو سے باہر بھی سن سکیں گے۔

یعنی دیگر چیٹس کے پیغامات کو پڑھتے ہوئے بھی وائس میسجز کو 1.5 یا 2 گنا زیادہ رفتار سے سنا جاسکے گا۔اس کے علاوہ اب وائس میسج ایک لائن کی بجائے ویو فارم میں شو ہوں گے اور میسنجر کو یاد رہے گا کہ آپ نے پلے بیک کو کہاں پوز کیا اور ایپ سے باہر نکل کر واپس آنے پر بھی وہ میسج اسی جگہ سے دوبارہ پلے ہوگا تاکہ پورا میسج دوبارہ نہ سننا پڑے۔

یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آ ئندہ چند دن یا ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کے مطابق صارفین اوسطاً روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button