بین الاقوامی خبریں

ٹیلی گرام صارفین کے لیے زبردست اور منفرد فیچر متعارف

سانفرانسکو: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی واٹس ایپ کی متبادل موبائل #ایپلیکیشن ٹیلیگرام  Telegram# نے #صارفین کے لیے شاندار سہولت متعارف کرادی۔#ٹیلیگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین ویڈیو کال گروپ کی صورت میں کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل دو صارف ہی آپس میں بات کرسکتے تھے۔
کمپنی کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے دوران صارفین کو اسکرین شیئر کرنے کی سہولت بھی ہوگی جبکہ وہ مختلف اینیمیٹڈ تصاویر اور اسٹیکرز بھی دوستوں کو بھیج سکیں گے۔ٹیلی گرام نے گروپ #ویڈیو کالنگ کی سہولت صرف موبائل صارفین کے لیے متعارف نہیں کرائی بلکہ کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ پر استعمال کرنے والے بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ سہولت استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد وہ گروپ ویڈیو کالنگ اور اسکرین شیئر کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں صارفین کو کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ بھی بھیجی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button