بین الاقوامی خبریں

سعودی خاتون سے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات

ریاض، 25 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب میں پراسیکیوٹر جنرل کے ایک ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت کی ایک خاتون سے مبینہ طور پرمنی لانڈرنگ کے شبے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کے شعبہ انسداد معاشی جرائم نے ایک خاتون شہری کی طرف سے کروڑوں ریال کی رقم بیرون ملک بھیجنے کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے کاروباری رجسٹریشن کے بعد ایک بنک میں کھاتہ کھولا اور دونوں کو اپنے ایک غیر سعودی شوہر کے تصرف میں دے دیا۔ اس کے بعد اس شخص نے یہ بنک کھاتہ اپنے ملک کے کسی اور شخص کے حوالے کیا اور اس بنک اکاؤنٹ سے منی لاندرنگ کی گئی جب کہ اس تیسرے شخص کو ماہانہ دس ہزار ریال تنخواہ پر رکھا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ اب تک اس بنک اکاؤنٹ سے 63 ملین ریال کی رقم غیرقانونی طریقے سے بھیجی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button