قومی خبریں

آئی این ایکس میڈیا: ضبط دستاویزات کا معائنہ کرنے کی اجازت ملزمین کو نہیں دے سکتے

سی بی آئی نے ہائی کورٹ کے سامنے رکھاموقف،عدالت نے لتاڑا

نئی دہلی، 27 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی بی آئی نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ آئی این ایکس میڈیا کیس کی تحقیقات جاری ہے اور ملزم #کانگریس لیڈر پی #چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کو ضبط شدہ دستاویزات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔تحقیقاتی #ایجنسی نے یہ دلیل #جسٹس مکتاگپتا کی سنگل بنچ کے سامنے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سی بی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران دی۔

ٹرائل کورٹ نے ملزمان اور ان کے وکلاء کی جانب سے مال خانہ میں رکھے دستاویزات کے معائنے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے ملزمین کے حق میں معائنے کا فیصلہ دیا ہے۔جج نے کہا کہ اب یہ ملزمین پر منحصر ہے، قانون کو بھی آگے بڑھانا ہے، ہر تفتیشی ایجنسی 1000 دستاویزات ضبط کرتی ہے، وہ 500 پر اعتماد کرتے ہیں اور 500 رکھ دیتے ہیں، یہ آپ کی جائیداد نہیں ہے، ان میں ملزم کی رہائی کابھی مواد ہو سکتا ہے۔

عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کیا اور ایجنسی اور ملزم کو تحریرا حلف نامہ داخل کرنے کی اجازت دی۔اس نے کہا کہ عبوری حکم جاری رہے گا۔سی بی آئی کے وکیل انوپم ایس شرما نے کہا کہ اس معاملے میں رازداری ضروری ہے کیونکہ #تحقیقات ابھی جاری ہے۔عدالت نے کہاکہ پھر آپ کہیں گے کہ جب تک تفتیش جاری ہے، سماعت روک دی جائے۔آپ بتائیں کہ تفتیش میں آپ کو کتنا وقت لگے گا اور پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا دستاویز دیاجاناہے۔

سی بی آئی نے 15 مئی 2017 کو آئی این ایکس میڈیا گروپ کو غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی جانب سے آئی این ایکس میڈیا گروپ کو دی گئی منظوری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں 2007 میں چدمبرم کے دور میں وزیر خزانہ کے طور پر 305 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا۔ اس وقت چدمبرم کے باپ اور بیٹے دونوں اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button