آئی این ایکس میڈیا معاملہ پی چدمبرم کی درخواست پر ای ڈی کو عدالت کا نوٹس، 9 اگست تک جواب دینے کو کہا
نئی دہلی، 24 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کو نوٹس بھیجا۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی درخواست پریہ بھیجا گیا ہے۔ درخواست میں #چدمبرم (P Chidambaram) نے آئی این ایکس میڈیا(INX Media case)منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مختلف دستاویزات مانگے ہیں۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے اور 9 اگست تک جواب دینے دی ہدایت دی ہے۔
عدالت #چدمبرم کی جانب سے پیش ایڈوکیٹ ہرشدیپ سنگھ کھورانا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کررہی تھی۔ اس میں انہوں نے ای ڈی کو کیس سے متعلق مختلف دستاویزات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چارج شیٹ دائر کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی۔اس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ ای ڈی کو ریکارڈ کے صفحہ نمبر میں موجود غلطیوں کو دور کرنے اور گمشدہ #دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دے۔
چدمبرم کو 21 اگست 2019 کو آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا۔ اسی سال 16 اکتوبر کو ای ڈی نے اسے منی #لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔6 دن بعد 22 اکتوبر کو عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی کے ذریعہ درج مقدمے میں چدمبرم کی ضمانت منظور کی تھی۔



