
واشنگٹن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکورٹی #فیچرز متعارف کرادیے ہیں جس کے تحت فون پرنازیبا تصاویر بھیجنےیا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی جبکہ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھرجلد دنیا بھراسٹورز میں دستیاب ہوں گے۔بین الاوقوامی رپورٹس کے مطابق آئی #فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں اور نئے #فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا #تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گاجبکہ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں اور ان نئے فیچر کے تحت نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کیا جائے گا۔ایپل کا کہنا ہے کہ بچے اگر نازیبا تصاویر بھیجتے یا وصول کرتے ہیں تو اس صورت میں آئی فون والدین کو وارننگ بھیجے گا، بچوں کے ساتھ ایسی نازیبا تصاویر شیئر ہونے کی صورت میں خودکار طریقے سے حکام کو بھی اطلاع دی جائے گی۔
نئے فیچر متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بچوں کے #جنسی #استحصال سے متعلق مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور نئے فیچر کے تحت اگر بچے نازیبا تصویر دیکھنے کا انتخاب نہ کریں تو خود کار طریقے سے یہ تصویر دھندلی ہوجائے گی۔ایپل کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون پر لنکڈ فیملی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
جبکہ نئے فیچر کے تحت بچے اگر نازیبا تصاویر دیکھنے کا انتخاب کریں تو ایسی صورت میں بچوں کے والدین کو پیشگی اطلاع دی جائے۔ایپل کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی بچہ جنسی طور پر نازیبا تصویر بھیجنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی روک تھام کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔



