اسپورٹس

کرس مورس نے رقم کی تاریخ ، یوراج کوپیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل میں سب سے مہنگے کھلاڑی بنے

کرس مورس نے رقم کی تاریخ ، یوراج کوپیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل میں سب سے مہنگے کھلاڑی بنے

سیزن
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)آل راؤنڈر کرس مورس نے آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں ایک نئی تاریخ رقم کی اور لیگ میں اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ کرس مورس کو اس بار راجستھان رائلز نے 16 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا ۔

کرس مورس گذشتہ سیزن میں آر سی بی کا حصہ تھے ، لیکن ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں اس ٹیم نے ریلیز کردیا۔ گذشتہ سیزن میں آر سی بی نے مورس کو 10 کروڑ میں خریدا تھا۔کرس مورس ایک آل راؤنڈر ہیں جو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ طوفانی بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مورس کی موجودگی کسی بھی ٹیم کو متوازن بنادیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ راجستھان کی ٹیم نے ان پر اتنی بولی لگائی اور انہیں اتنا مہنگا خریدا۔ کرس نے رواں سیزن میں یوراج سنگھ کا ریکارڈ توڑا جو اس سے پہلے مہنگے ترین کھلاڑی رہے ہیں۔

یوراج سنگھ آئی پی ایل 2015 کے سیزن میں 16 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے اور اب کرس نے اس سیزن میں ان کا ریکارڈ توڑ کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button