آئی پی ایل نیلامی 2021: آر سی بی نے گلین میکسویل کو 14.25 کروڑ میں خریدا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)آئی پی ایل کے آخری کچھ سیزن گلین میکسویل کے گرچہ خراب رہے ہوں لیکن آئی پی ایل میں ان کی بولی میں کوئی کمی نہیں تھی۔ ایک بار پھر انہیں آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے زبردست بولی لگائی گئی اور وہ بالآخر 14.25 کروڑ میں آر سی بی خریدنے میں کامیاب رہی۔
میکسویل کے لئے سی ایس کے اور آر سی بی کے مابین زبردست مقابلہ تھا ، لیکن وراٹ کوہلی کی فرنچائز جیت گئی۔گلین میکسویل کو گزشتہ سال پنجاب نے 10.75 کروڑ میں خریدا تھا ، لیکن ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں اس سیزن کے لئے ریلیزکردیا گیا تھا۔



