اسپورٹس

آئی پی ایل 2021: سن رائزرز کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن کورونا سے متاثر

دبئی ،22؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ نٹراجن اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے کھلاڑیوں اور دیگر عملے کے ممبروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے کھلاڑی کے ساتھ رابطے میں آنے والے 6 ممبروں کی شناخت کی ہے۔

جن میں ٹیم کے اہم بلے باز وجے شنکر، ٹیم منیجر وجے کمار، فزیوتھیراپسٹ شیام سندر جے، ڈاکٹر انجنا وانن، لاجسٹک منیجر تشار کھیڑکر اور نیٹ گیندباز پریاسامی گنیشن شامل ہیں۔ ان سب کو قرنطینہ میںرکھا گیا ہے۔بی سی سی آئی کی ایک ریلیز کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button