اسپورٹسسرورق

آئی پی ایل 2023 نیلامی: روٹ- شکیب سے لے کر جارڈن زمپا تک، ان کھلاڑی کو نیلامی میں خریدار نہ مل سکا

آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں جہاں کئی کھلاڑیوں کی قسمت بدل گئی

کوچی، 23دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) انڈین پریمیئر لیگ کے 16 ویں سیزن کی نیلامی کوچی میں جاری ہے۔ یوں تو آئی پی ایل 2023 میں منی آکشن ہو رہی ہے لیکن اس کا سنسنی میگا آکشن سے زیادہ ہے۔ آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں جہاں کئی کھلاڑیوں کی قسمت بدل گئی۔ اس کے ساتھ ہی کئی ایسے کھلاڑی تھے جنہیں پہلے راؤنڈ میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ان میں کچھ کھلاڑیوں کے نام یوں ہیں۔ جو روٹ، بنیادی قیمت 1 کروڑ، ریلی روسو، بنیادی قیمت 2 کروڑ،شکیب الحسن، بنیادی قیمت 1.50 کروڑ،لٹن داس، بنیادی قیمت 50 لاکھ،کوسل مینڈس، بنیادی قیمت 50 لاکھ،ٹام بینٹن، بنیادی قیمت 2 کروڑ،کرس جارڈن، بنیادی قیمت 2 کروڑ ایڈم مل نے، بنیادی قیمت 2 کروڑ،عقیل حسین، بنیادی قیمت ایک کروڑ،تبریز شمسی، بنیادی قیمت ایک کروڑ،مجیب الرحمان، بنیادی قیمت ایک کروڑ،انمول پریت سنگھ، بنیادی قیمت 20 لاکھ، شبھم کھجوریا 20 لاکھ،پریم گرگ 20 لاکھ،ابھیمنیو ایسوارن 20 لاکھ،دنیش بانا 20 لاکھ ،کے ایم آصف 30 لاکھ،لانس مورس 30 لاکھ،مروگن اشون 20 لاکھ،شریاس گوپال 20 لاکھ۔اگرچہ ان کھلاڑیوں کو پہلے راؤنڈ میں کوئی خریدار نہیں ملا، پھر بھی ان کے پاس ایک موقع ہے۔

دراصل دوسرے راؤنڈ میں بھی ان کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ ایسے میں ان میں سے کئی کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں فروخت ہو سکتے ہیں۔صرف 6 کھلاڑی 53.90 کروڑ میں فروخت ہوئے۔آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں انگلش کھلاڑی چھائے رہے۔ فرنچائزز نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر بہت پیسہ خرچ کیا اور انہیں اپنی ٹیم میں لینے کے لیے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ انگلینڈ کے صرف تین کھلاڑیوں کو 48 کروڑ روپے ملے۔ اگرچہ یہ منی نیلامی ہے لیکن انگلش کھلاڑیوں نے اس میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔کرن کو خریدنے کے لیے ان کی دو پرانی ٹیم پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ٹکراؤ ہوا، جس میں پنجاب نے فتح حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی کرن اس لیگ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

پنجاب کنگز نے انہیں 18.50 کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔چنئی سپر کنگز نے بین اسٹوکس کو 16.25 کروڑ میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بین اسٹوکس کے لیے یہ آئی پی ایل میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس سے پہلے سال 2017 میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے اسے 14.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button