آئی پی ایل 2023: میںیہ بڑے کھلاڑی میدان سے ہوں گے ندارد
پہلا میچ 31 مارچ کو دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ممبئی ،15مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 سیزن شروع ہونے میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ آئندہ سیزن کا پہلا میچ 31 مارچ کو دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم، اس بار سیزن کے آغاز سے پہلے کچھ اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے، کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوسکتی ہے ۔ جس میں رشبھ پنت سے لے کر جس پریت بمراہ تک کے نام شامل ہیں۔اس بار آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں دہلی کیپٹلس ٹیم کے کپتان رشبھ پنت کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں، جس میں ڈیوڈ وارنر آئندہ سیزن میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔جسپریت بمراہ کی گیند بازی، جو ممبئی انڈینز ٹیم کا ایک بڑا حصہ ہے، آئندہ آئی پی ایل سیزن میں بھی نظر نہیں آئے گی۔
بمراہ پچھلے سال سے کمر کی انجری کے مسئلے سے نبرد آزما ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ اس کی سرجری کے لیے نیوزی لینڈ گئے ہیں، جس کے بعد اس بارے میں کچھ طے نہیں ہوا کہ بمراہ کب فٹ ہو کر میدان میں واپس آئیں گے۔آئندہ سیزن میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم کا حصہ کیوی فاسٹ بولر کائل جیمسن بھی اسٹریس فریکچر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد اس سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ اس کے علاوہ ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی فاسٹ بولر ژے رچرڈز کو ہیمسٹرنگ کی تکلیف کی وجہ سے سرجری کرانی پڑی جس کی وجہ سے وہ اس آئی پی ایل سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔اس کے علاوہ پرادیشھ کرشنا Prasidh Krishna جنہوں نے گزشتہ سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی باؤلنگ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، وہ بھی کمر کی سرجری کی وجہ سے اس سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے کپتان شریس ایئر کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 کے سیزن کے پہلے ہاف میں موجود نہیں ہوں گے ۔



