اسپورٹسسرورق

آئی پی ایل:طوفانی بلے باز کرس گیل کے نام درج انوکھا ریکارڈ

آئی پی ایل31 مارچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ اس بار آئی پی ایل کا 16واں سیزن کھیلا جائے گا

ممبئی،4مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آئی پی ایل31 مارچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ اس بار آئی پی ایل کا 16واں سیزن کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ہر ایڈیشن میں شائقین کے اندر ایک الگ ہی جوش دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس بار بھی شائقین انڈین پریمئر لیگ کو لے کر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ 16ویں سیزن سے پہلے ہم آپ کو ٹورنامنٹ کے ایسے ہی ایک خاص ریکارڈ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ،جو تجربہ کار بلے باز Chris Gayle کرس گیل کے نام درج ہے۔ گیل نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار ایک اوور میں 20 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک کرس نے 27 بار ایک اوور میں 20 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

وہیں کیرون پولارڈ نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یعنی پولارڈ نے گیل کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم بار ایسا کیا ہے۔ اس فہرست میں آندرے رسل 10 بار، اے بی ڈی ویلیئرز 09، روہت شرما 08 بار اور سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی 8 بار کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ مئی 2008 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے کرس گیل نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر میں کل 142 میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں کی 141 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 39.79 کی اوسط اور 148.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4965 رنز بنائے۔ اس میں انہوں نے کل 6 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ہائی اسکور 175 رنز ہے، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں میں کسی بھی کھلاڑی کا بنایا گیا سب سے بڑااسکور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button