
آئی پی ایل نیلامی :سچن ، کرمانی اور دلیپ دوشی کے بیٹوں کو فہرست میں ملی جگہ ،
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)بی سی سی آئی نے آئی پی ایل نیلامی 2021 کے لیے 292 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس بار تنازعہ کچھ سابق ہندوستانی کرکٹرز کے بیٹے کو فہرست میں شامل کرنے کی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔ بی سی سی آئی پر ’بیٹا واد‘ کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
نیلامی کی فہرست میں سابق کرکٹر سچن تندولکرکا 21 سالہ بیٹا ارجن تندولکر ، سید کرمانی کا 31 سالہ بیٹا صادق کرمانی اور دلیپ دوشی کا 42 سالہ بیٹا نین دوشی کو جگہ ملی ہے۔ نین نے 9 سال اور صادق نے گزشتہ ڈھائی سالوں سے کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلا ہے ۔
کئی باصلاحیت کرکٹرز ہوئے باہر
اس کے نتیجے میں ہندوستان کے بہت سے باصلاحیت کرکٹر اس فہرست سے باہرہوگئے ہیں۔ اس میں بہار کے آشوتوش امن اورسید مشتاق علی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے میگھالیہ کے کپتان پونیت بِش شامل ہیں۔



