
چنئی :(اردودنیا.اِن)رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے آسٹریلیائی آل راؤنڈر ڈینیل سیمس کو 9 اپریل سے یہاں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ سے قبل بدھ کو کورونا سے متاثر پایا گیا ، لیکن اوپنر دیودت پڈکل مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
آر سی بی کے ٹویٹر ہینڈل پر جاری ایک بیان کے مطابق 28 سالہ آسٹریلیائی آل راؤنڈر سیمس 3 اپریل کو ہندوستان پہنچے تھے اور اس وقت ان کی کورونا رپورٹ منفی تھی۔آر سی بی نے کہاکہ 7 اپریل کو سیمس کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
سیمس میں ابھی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے ۔بیان کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کی میڈیکل ٹیم ڈینیل سیمس سے مستقل رابطے میں ہے اور وہ ان کی صحت کی نگرانی کررہی ہے اور بی سی سی آئی کے ہدایات پر عمل کرے گی۔



