بین الاقوامی خبریں

ایران ایٹم بم تیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے:سابق اسرائیلی آرمی چیف گیڈی آئزنکوٹ

مقبوضہ بیت المقدس/ 4جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزنکوٹ (Gadi Eisenkot) نے کہا ہے کہ ایران جوہری #ہتھیار بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ آئزن کوٹ نے کہا کہ ہم آج دیکھ سکتے ہیں کہ (ٹرمپ انتظامیہ) کے ایران کے #جوہری پروگرام سے نکلنے اور #تہران پرآخری درجے کے دباؤ کی پالیسی نے ہمیں کچھ کامیابیاں دی ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ ایران جوہری بم رکھنے کے قریب ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جس طرح سے معاملات ہوئے اور اس سے قبل بھی غیر ذمہ دارانہ تھا۔آئزنکوٹ کے یہ ریمارکس پیرس سنٹر فار پیس میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آئے اور آئزنکوٹ نے ’موساد‘ (Israel’s Mossad Intelligence service) کے سابق سربراہ یوسی کوہین اور سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن #یاہو پر تنقید بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button