بین الاقوامی خبریں

ایران اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے:اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی #وزیراعظم #نفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) نے کہا ہے کہ ایران جہاز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے بچنے کی بزدلانہ کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایران نے جہاز پر #ڈرون سے حملہ کیا۔ ایران اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن یہ واقعہ ایک برطانوی شہری اور ایک رومانیہ کے شہری کی ہلاکت کا باعث بنا۔ انہوں نے اس کارروائی کو ایرانی جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی مفادات اور بحری جہاز رانی کی آزادی کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ #ایران کو واضح کرے کہ اس نے ایک سنگین غلطی کی ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اسرائیل کو جوابی پیغام دینے کے طریقے آتے ہیں۔

ایران کا اسرائیلی مہم جوئی کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کا عزم

اسلام جمہوریہ ایران نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کی طرف سے ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو ایران پوری قوت سے اور فوری طورپر اس کا جواب دے گا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ تہران کسی بھی ممکنہ مہم جوئی یا اپنی سلامتی کے لیے خطرے کا فوری اور مضبوطی سے جواب دے گا۔

یہ بیان امریکہ، قابض اسرائیل اور #برطانیہ کی جانب سے عمان کے ساحل کے قریب اسرائیلی ملکیت والے آئل ٹینکر پر حملے کے لیے تہران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرتا۔

ایران کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا فوری اور طاقت سے جواب دے گا۔خطیب زادہ نے برطانوی #سیکریٹری خارجہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو ’جھوٹ‘ قرار دیا۔ایرانی وزارت خارجہ نے خلیج عمان میں قابض ریاست کے ٹینکر پر حملے میں تہران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button