بین الاقوامی خبریں

ایران کی نجی فضائی کمپنیوں کا یورپ کیلئےبراہ راست پروازوں کا آغاز

اعلان کے مطابق یہ پروازیں 31 جنوری سے شروع ہوں گی۔

تہران،14جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ایران کی سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ نجی فضائی کمپنیاں براہ راست یورپ جائیں گی۔ یہ فیصلہ تین ماہ پہلے ایران کی سرکاری فضائی کمپنی پر یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ پروازیں 31 جنوری سے شروع ہوں گی۔ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ حسین پرفرزانے نے کہا ہے کہ تہران اور پیرس کے درمیانی روٹ پر مسافروں کو لانے لے جانے کا کام ‘ایران ایئر ٹور’ کرے گی۔ جو ایک پرائیویٹ کمپنی ہے۔نجی فضائی کمپنی قیشم ایئر بھی یورپ کے دو دوسرے شہروں کے لیے اپنی پروازوں کو شروع کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں دی ہیں۔

حسین پرفرزانے نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اس وقت لندن کی طرف کوئی پرواز نہیں جا رہی ہے۔ تو ہوسکتا ہے کہ اس کا بھی کوئی راستہ نکال لیا جائے۔یار رہے اکتوبر 2024 میں یورپی یونین نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی لگائی تھی۔ ان پابندیوں کی زد میں ایرانی ایئر لائنز بھی آئی تھیں۔ کیونکہ ان پر الزام تھا کہ وہ ایرانی میزائل اور ڈرونز لے کر روس جاتی ہیں جو یوکرین کیخلاف جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ان پابندیوں کا اثر مہان ایئر، شاہ ایئر حتیٰ کہ ایران ایئر پر بھی آیا جو یورپ تک آپریٹ کرنے والی اکلوتی ایرانی ایئرلائن تھی۔ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ یہ الزامات غلط ہیں جو ایئرلائنز پر لگائے گئے ہیں۔ یہ محض ایران دشمنی پر مبنی اقدام ہے۔طویل عرصے سے ایران پر جاری پابندیوں کی وجہ سے ایرانی ایوی ایشن کے سیکٹر نے بہت زیادہ مشکلات جھیلی ہیں۔ حتیٰ کہ پرزوں کی خریداری اور جہازوں کی مرمت تک سے ان کو محروم رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button