بین الاقوامی خبریں

ایران عرب جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے: اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس ، 13ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل نے #ایران پر #الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے #جنگجوؤں کو #ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی غانتس کا کہنا ہے کہ تہران اصفہان شہر کے نزدیک واقع ہوائی اڈے پر یمن، شام، عراق اور لبنان سے تعلق رکھنیوالے غیر ملکی جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ مبینہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان میں ایک ماہ قبل اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کی وجہ سے ایران کو بین الاقوامی #برادری کی جانب سے تفتیش کا سامنا ہے۔ تل ابیب میں رچ مین #یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اصفہان کے جنوب میں واقع کاشان ہوائی اڈے کو اس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

جب کہ ایران غزہ کی پٹی پر ڈرون تیار کرنے کی مہارت بھی منتقل کر رہا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ہمارے پاس کاشان کے رن وے پر کھڑے ڈرونز کی سیٹ لائیٹ #تصاویر بھی موجود ہیں۔ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button