بین الاقوامی خبریں

جدہ میں ایرانی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت پر غور کر رہے ہیں: سعودی عرب

ریاض ، 16اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ جدہ میں ایران کو قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے ہیں۔ مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔


ایرانیوں سے ملنے کے لیے تیار ہیں، مگر وقت ختم ہو رہا ہے،یورپی یونین

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے برسلز میں ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے اپنی آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ وقت ضائع نہ کرے اور اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی میز پر جلد واپس آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوریل نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ ایرانی کسی نہ کسی طرح بطور کوآرڈینیٹر مجھ سے اور سنہ 2015 میں طے پائے جوہری معاہدے کی کونسل کے ارکان سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔

یورپی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں ایرانیوں سے ملنے کو تیار ہوں مگر معاہدے کو بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی مخصوص تاریخ نہیں دے سکتا۔ البتہ اگر ضروری ہوا تو میں ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں۔

جوزف بوریل نے بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ واشنگٹن میں بات چیت کی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ بہت ضروری ہے لیکن مجھے اس سلسلے میں ایک طرح کے اسٹریٹجک صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنے آپ کو ناکام نہیں ہونے دے سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button